کراچی،23اپریل (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، میئر شنگھائی گونگ ژینگ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک بیان کے مطابق، اس دورے کا مقصد کراچی اور شنگھائی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا اور شہری ترقی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔ یہ دورہ کراچی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔میئر کراچی کے ہمراہ میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو اور سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر مہدی مالوف بھی موجود ہیں۔ وفد شنگھائی میں شہری منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔میئر کراچی کی شنگھائی میں قیام کے دوران چینی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں شہری ترقی اور دیگر شعبوں میں اشتراک پر بات ہوگی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں شہروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Next Post
پاکستان کا ڈھاکہ تجارتی میلے میں شرکت کا فیصلہ
Wed Apr 23 , 2025
اسلام آباد،23اپریل (پی پی آئی) پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریاور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے وفاقی وزیر برائے تجارت، جناب جام کمال خان کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہونے والے دو بڑے ایونٹس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرنے کے لئے […]
