آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ اوقاف کے ملازمین کا مالکانہ حقوق کا مطالبہ

جھنگ،25اپریل (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بے سود قرضہ پروگرام اور اپنا گھر سکیم کے تحت شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم محکمہ اوقاف کے کرایہ داروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی مالکانہ حقوق فراہم کیے جائیں۔ محکمہ اوقاف کے ہزاروں کرایہ دار جو دکان، مکان یا پلاٹ پر رہائش پذیر ہیں، نے اپنی کرایہ داری کو ختم کر کے مالکانہ حقوق دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ جیسے اپنا گھر سکیم میں شہریوں کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ویسے ہی ان پر بھی نظر ثانی کی جائے۔کرایہ داروں نے اپنی شکایات میں کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے کرایے میں 5 سے 8 گنا اضافے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جو ان کے لیے ایک مشکل اقدام ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان نوٹسز پر فوری عمل درآمد کو روک کر ان کے لیے مناسب حکمت عملی مرتب کی جائے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ اوقاف کے کرایہ دار کئی دہائیوں سے ان املاک میں رہائش پذیر ہیں اور باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی کرایہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مالکانہ حقوق فراہم کیے جائیں۔