کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجاری کریک ڈاؤن کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

کراچی،26اپریل (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 9 سے 26 اپریل تک کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئیں۔وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24,771 موٹرسائیکلز کو ضبط کیا گیا۔ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے استعمال پر 1,903 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ قانون شکنی پر 406 ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا۔ٹریفک پولیس نے 25 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ 380 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی۔وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ قانون شکنی پر کوئی رعایت نہ دی جائے۔ انہوں نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنے اور اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانے کی اپیل کی۔رپورٹ میں چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کی بے ضابطگیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ممنوعہ شاہراہوں پر چنگچی رکشہ چلانے، غلط ڈرائیونگ، اور دیگر جرائم پر 116 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 267 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ غیرقانونی ایل پی جی اور سی این جی لگانے پر 27 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 3,804 فائن ٹکٹس جاری کیے گئے۔