ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولا کوٹ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے امان اللہ خان کی برسی پر ریلی نکالی

راولا کوٹ،26اپریل (پی پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے ہفتہ کے روز راولا کوٹ میں اپنے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی برسی کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ شرکانے پاک بھارت کشیدگی کے حل کے لئے امان اللہ خان کے فارمولے کو موزوں قرار دیا۔ریلی کی قیادت زونل سیکریٹری جنرل ارباب ایڈوکیٹ نے کی۔ اس دوران شریک افراد نے مقبول بٹ شہید، امان اللہ خان اور یاسین ملک کی تصاویر اٹھا کر شہر کا گشت کیا۔ بعدازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں گزشتہ 5 سال سے قید ممتاز آزادی پسند رہنما یاسین ملک کی صحت پر منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ یاسین ملک سمیت دیگر قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق احترام کے ساتھ برتاو کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے معاملے پر توجہ دینے کی اپیل کی۔مقررین نے واضح کیا کہ یاسین ملک کا کیس مکمل طور پر سیاسی نوعیت کا ہے اور وہ بھارتی حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔ انہوں نے آزادی کی جدوجہد کو ہر انسان کا بنیادی حق قرار دیا اور بھارتی حکومت کو یاد دلایا کہ وہ اسی راستے پر چل رہی ہے جیسے انگریزوں نے برصغیر کے عوام کے ساتھ کیا تھا۔انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے اندرون و بیرون ممالک مقیم شہریوں سے بھارتی حکومت کے جابرانہ رویوں کے خلاف یاسین ملک اور دیگر قیدیوں کی رہائی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔