شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان

ٓاسلام آباد،26اپریل (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور خشک موسم رہا، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پوٹھوہار کے علاقے میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو اور سبی میں 48 جبکہ لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، خیر پور، تربت، لاڑکانہ، پڈعیدن اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اسلام آباد اور گردونواح میں اتوار کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی یہی صورتحال متوقع ہے، جہاں وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی متوقع ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو شدید گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی پیش گوئی ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں اتوار کے روز خشک موسم کا امکان ہے۔