کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گزشتہ ہفتے 13 پولیس مقابلے، 16 زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی،28اپریل (پی پی آئی) پولیس کی جانب سے انسداد جرائم کی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے شہر میں ڈاکوؤں کے خلاف 13 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 17 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 8 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 910 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انسداد منشیات مہم کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 40 کلو 803 گرام چرس، 1 کلو 738 گرام آئس/کرسٹل اور 3 کلو 182 گرام ہیروئین برآمد کی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 123 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 42 موٹر سائیکلیں اور 12 گاڑیاں بھی برآمد کیں۔ پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔