ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے اقدامات نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، خانزادہ امجد محمود خان

مظفرآباد،28اپریل (پی پی آئی)ہندوستانی اقدامات نے جنوبی ایشیا کو تیسری جنگ عظیم کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔ پاکستان جنگ کا خواہشمند نہیں، لیکن پانی زندگی ہے اور اس کے لیے لڑنا ہر انسان کا حق ہے۔ یہ بیان آزاد کشمیر کی گزیٹڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے مرکزی ترجمان خانزادہ امجد محمود خان نے جاری کیا۔خانزادہ امجد محمود خان نے کہا کہ پاکستان 1947 سے ہندوستان کی مسلط کردہ جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی سازشوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا اور اب بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں ہندوستانی مداخلت کے ثبوت فراہم کیے جا چکے ہیں، مگر دنیا خاموش ہے۔انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر جنگ کے لیے تیار ہے اور یہ جنگ اب ہندوستانی سرزمین پر لڑی جائے گی۔خانزادہ امجد محمود خان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، لیکن مسلط کی گئی جنگ میں خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کو بھی نظر میں رکھا جا رہا ہے اور یہ کہ کشمیر سمیت ہندوستانی مسلمانوں کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر یہ خطہ کروڑوں مسلمانوں کا مسکن ہے اور انہیں مٹانا ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا ہر باسی جنگ سے نہیں ڈرتا بلکہ ہم ایک لمبی جنگ کے خواہاں ہیں تاکہ ہندوستان کی مظلوم قوموں کو ان کا حق مل سکے۔ خانزادہ امجد محمود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جملہ افسران اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور جنگ کی صورت میں صف اول میں موجود ہوں گے۔ ان کے مطابق غیرت ان کا ایمان، شہادت ان کی آرزو اور ہندوستان کو مسلط کردہ جنگ کا مزہ چکھانا ان کا مقصد ہے۔