آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں: صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد،29اپریل (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو عالمی برادری کے سامنے لانے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے کشمیریوں کو متحد ہونا چاہئے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں اور بھارت کی سازشوں کا بھرپور جواب دیں۔صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے۔صدر آزاد کشمیر نے سابق اوورسیز مشیر چوہدری شعبان سے ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری شعبان نے میرپور میں ترقیاتی منصوبوں پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔