پاکستان کی چینی کمپنیوں کو شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کی دعوت

 فنگچینگ گانگ،29اپریل (پی پی آئی) وفاقی وزیر صحت، مصطفیٰ کمال نے چینی دوا سازی اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔ فنگچینگ گانگ شہر میں 2025 کے انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سینٹر (IMIC) فورم سے خطاب کرتے ہوئے، مصطفی کمال نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے صحت کے شعبے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ میں حکومت کے عزم پرکو دہرایا۔ فورم میں محترمہ شین یوئی یوئی، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (CPPCC) کی 14 ویں نیشنل کمیٹی کی نائب چیئرپرسن، اور مسٹر چن گانگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری شامل تھے۔ سینئر رہنماؤں اور مندوبین نے اس تقریب کے دوران خطاب کیا۔آئی ایم آئی سی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، وزیر مصطفی کمال نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ پاکستان پرائمری اور سیکنڈری صحت میں ٹیلی میڈیسن منصوبوں کی جانب جارہا ہے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں بروقت تشخیص اور بیماری کی روک تھام میں اس سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔مصطفی کمال نے شہریوں کے طبی ریکارڈ کو قومی شناختی کارڈز کے ساتھ نادرا کے ذریعے مربوط کرنے کے اقدام سے متعلق بھی بتایا۔چینی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے، مصطفی کمال نے روایتی چینی طب کو فروغ دینے کا یقین دلایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی مدد کے لیے پالیسی موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت صحت کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ افتتاحی تقریب کے بعد، شرکاء نے ایک نمائش کا دورہ کیا، جس میں جدید طبی آلات اور جدید طبی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کی کمیٹی کی برآمدات بڑھانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم

Tue Apr 29 , 2025
اسلام آباد،29اپریل (پی پی آئی) وزیراعظم کی کمیٹی برائے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات بڑھانے کے لیے ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ برآمدات کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے کلیدی ڈھانچہ جاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ذیلی کمیٹیاں قائم کی جائیں، جن میں بجلی کے ٹیرف، […]