اوکاڑہ،29اپریل (پی پی آئی)اوکاڑہ کے علاقے گاؤں 5 ون اے ایل میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان معاذ جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے دولہا اور اس کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت نے واضح کیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔
Next Post
اوکاڑہ بائی پاس پر کار اور کنٹینر میں تصادم،4 افراد زخمی
Tue Apr 29 , 2025
اوکاڑہ،29اپریل (پی پی آئی) اوکاڑہ بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے میں کار اور کنٹینر کے تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں کنٹینر ڈرائیور اور کار سوار شامل ہیں۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب کار سواروں کو بچاتے ہوئے کنٹینر الٹ گیا۔ اس واقعے […]
