خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بچوں سے جبری مشقت کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد

ؒٓلاہور، 30 اپریل (پی پی آئی)  حکومت سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے بچوں سے جبری مشقت کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان ”بچوں کے حقوق کی سمجھ اور مستقبل کا تحفظ“ تھا۔ اس کا مقصد بچوں سے جبری مشقت کے خلاف شعور بیدار کرنا اور متعلقہ قوانین کی آگاہی فراہم کرنا تھا۔پروگرام کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھا نے کی۔ سیمینار میں بچوں کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری اکرم علی خواجہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈائریکٹر آغا فخر حسین نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں نے بچوں سے جبری مشقت کے خلاف عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی جناب جاوید نبی کھوسو، ڈی ایس پی ہیومن رائٹس سندھ محمد ذوالفقار، اے ایس پی بلاول کنبھَر، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسر ریجھو مل سانجنانی اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے بچوں کے حقوق کے قانونی، سماجی اور معاشی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکنوں، میڈیا اور حکومتی نمائندوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔