آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پریس کلب کی تاریخ کا پہلا فٹنس گالامنعقد، صحافیوں اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی،30اپریل (پی پی آئی)کراچی پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار ایک منفرد ‘فٹنس گالا’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپور شرکت کی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فٹنس گالا کا افتتاح کیا اور اس اقدام کو سراہا۔انہوں نے فٹنس گالا کے انعقاد پر کراچی پریس کلب کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ صحافیوں کے لیے ایسی سرگرمیاں نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ صحت مند زندگی کی طرف ایک اہم قدم بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی جسمانی فٹنس بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ ان کی ذہنی صحت۔فٹنس گالا میں صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مختلف جسمانی سرگرمیاں ترتیب دی گئیں، جن میں واک، جاگنگ، پش اپس، ٹیبل ٹینس اور فٹنس بوٹ کیمپ شامل تھے۔ اس موقع پر معروف صحافی مظہر عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔تقریب میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران سمیت انٹرنیشنل ایتھلیٹس اور فٹنس ٹرینرز بھی موجود تھے۔ پاکستان نیوٹریشنسٹ اینڈ ڈائٹیٹکس سوسائٹی کی جنرل سیکریٹری فائز ہ خان نے ورزش اور غذا کے تعلق پر روشنی ڈالی۔آخر میں ایونٹ کے چیف آرگنائزر طاہر صدیقی نے شرکاکا شکریہ ادا کیا اور مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد پیش کیں۔