‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطینی طلباء کے اعزاز میں پروقار تقریب، الخدمت فاؤنڈیشن کی میزبانی

لاہو،02 مئی (پی پی آئی)  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے 27 فلسطینی طلباء   کے بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی ڈگری مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں الخدمت کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، ڈین الازہر یونیورسٹی غزہ ڈاکٹر محمد ریاض زغبور، رہنما ڈاکٹرز آف رحمان یوکے ڈاکٹر یوسف شیخ، چیئرمین الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر زاہد لطیف، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جبران، صدر الخدمت یورپ ڈاکٹر حامد فاروق، پرنسپل یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر مہوش، نیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی الخدمت ڈاکٹر سعد ظفر سمیت فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہل پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینی طلباء   کی میزبانی کر رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے پارٹنرز فلاحی اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ترکی، مصر اور پاکستان میں غزہ کے 409 فلسطینی طلباء  کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے، جس میں ان کی تعلیم، رہائش، فوڈ اور میڈیکل سہولیات کے علاوہ ماہانہ کیش ایوارڈ بھی شامل ہے۔پروفیسر حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ الخدمت نے 3800 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا، جو پاکستانی قوم، الخدمت، وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوش ہے۔ پاکستان سے 20 خصوصی طیاروں اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا گیا۔ قاہرہ مصر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا کیمپ آفس اور فن بچوں اور متاثرہ خاندانوں کی کفالت سمیت مسلسل غزہ متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔