‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیرپور میں سیکیورٹی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کا فیصلہ

خیرپور، 2 مئی (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خیرپور کے اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو کی صدارت میں مختلف سیکیورٹی اور قانونی معاملات پر تفصیلی غورکیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے بارے میں معلومات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائی اور رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی سی خیرپور نے پولیس اور ایکسائز سمیت دیگر اداروں کو غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔اینٹی نارکوٹکس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی گئی۔ زرعی ادویات کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے چائلڈ لیبر قانون کی عملداری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کنٹن جنسی پلان کے تحت اقدامات اور آگاہی کے لیے سیمینارز منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں غیر قانونی بجلی کنکشنز، کھجور کی غیر قانونی ترسیل، سینئر سٹیزنز کی رجسٹریشن، اور سماجی تنظیموں کے ضلعی سطح پر دیے گئے ٹاسک کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔ دیگر ایجنڈا پوائنٹس پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال جندران، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، سیپکو، چائلڈ لیبر، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، فوڈ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔