کراچی، 4 مئی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے حسینہ معین ہال میں معروف شاعر سلمان سروت کے شعری مجموعے خواب رنگ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں ادبی و علمی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ممتاز نقاد اور دانشور پروفیسر سحر انصاری نے کی، جبکہ ڈاکٹر عالیہ امام، فراست رضوی، رخسانہ صبا، فہیم شناس کاظمی، عمیر احمد خان اور خالد معین نے کتاب اور شاعر کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ نظامت کے فرائض عباس ممتاز نے انجام دیے۔پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ خواب رنگ ایک ایسا شعری مجموعہ ہے جو قاری کو اس کے شہر سے جوڑتا ہے اور ایک نئے تاثر کا پیش خیمہ ہے۔ ڈاکٹر عالیہ امام نے کہا کہ غزل سب کی پسندیدہ صنف ہے اور خواب رنگ کی اشاعت خوشی کا باعث ہے۔فراست رضوی نے کہا کہ سلمان سروت نے رومانوی شاعری کو اپنا آخری مقام نہیں سمجھا بلکہ ان کی شاعری میں مصنوعی ذہانت جیسے جدید موضوعات کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ رخسانہ صبا نے کہا کہ خواب رنگ کا سفر ان لمحوں کو سامنے لاتا ہے جب خاموشی کے بوجھ تلے دبے سوالات بغاوت پر آمادہ ہوئے۔ خالد معین نے سلمان سروت کی شاعری کو “بے مثال” قرار دیا۔ سلمان سروت نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جذبے کی سچائی اور احساس کی خلوص سے شاعری کرنے کی کوشش کی ہے۔
Next Post
بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کا اتحاد مسلح افواج کے لئے تقویت کا باعث ہے: ہمایوں اختر خان
Sun May 4 , 2025
لاہور،4مئی (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کا اتحاد ہماری مسلح افواج کے لئے تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں روس جیسی سپر پاور کو شکست دے کر دنیا کا نقشہ بدلنے […]
