اوکاڑہ،4مئی (پی پی آئی)اوکاڑہ دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کے تحت اجلاس منعقد ہوا جس میں ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے افسران اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمپنی کے افسران نے اجلاس کے دوران صفائی ستھرائی اور کوڑے کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے جامع حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کو صاف اور صحت مند معاشرے کی ضامن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی عوام کا بنیادی حق ہے۔ اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرنے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Next Post
میرپور خاصبھینس کالونی میں آئس نشہ کی کھلے عام فروخت، پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان
Sun May 4 , 2025
میرپور خاص،4مئی (پی پی آئی)بھینس کالونی میں منشیات فروشوں کا آئس نشہ کھلے عام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 60 فیصد سے زائد گوالے آئس کے نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، میرپورخاص شہر میں بھینس کالونی کے […]
