میرپور خاص،4مئی (پی پی آئی)بھینس کالونی میں منشیات فروشوں کا آئس نشہ کھلے عام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 60 فیصد سے زائد گوالے آئس کے نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، میرپورخاص شہر میں بھینس کالونی کے اطراف میں واقع درجنوں باڑوں پر کام کرنے والے گوالے اور مزدور کرسٹل اور آئس کے نشے کی گرفت میں ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جرواری شاخ پر موجود بھینس کالونی سمیت دیگر مقامات پر بھینس باڑوں میں کام کرنے والے زیادہ تر گوالے ضلع میرپورخاص کے مختلف شہروں سے آتے ہیں اور یہاں آئس کے نشے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔نشے کے شکار ایک گوالے نے بتایا کہ شفیق عباسی، فہیم عباسی عرف لاہوتی اور ملوک نامی آئس ڈیلرز مغرب کے بعد ان باڑوں میں آتے ہیں اور منشیات فروخت کرتے ہیں۔ یہ آئس اور کرسٹل فی گرام 800 روپے میں فروخت کی جاتی ہے، جس کے استعمال کے بعد گوالے دو یا تین دن تک جاگتے رہتے ہیں۔گوالے نے مزید بتایا کہ یہ منشیات فروش کئی عرصے سے بھینس باڑوں میں منشیات بیچ رہے ہیں، مگر متعلقہ تھانے کی پولیس اس معاملے سے لاعلم ہے یا پھر ملی بھگت سے چشم پوشی کر رہی ہے۔ اس صورت حال نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Next Post
میرپورخاص کی حمید پورہ کالونی رنگ روڈگراؤنڈ پر بھینسوں کے باڑے قائم
Sun May 4 , 2025
میرپورخاص،4مئی (پی پی آئی)میرپورخاص کی حمید پورہ کالونی رنگ روڈ پر واقع کالونی گراؤنڈ کی تعمیر نو کا منصوبہ دکانداروں کی رکاوٹوں کا شکار ہو رہا ہے۔ قبضہ مافیا نے گراؤنڈ کے اطراف میں بھینس باڑے اور دکانوں کے راستے قائم کر لیے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات […]
