میرپورخاص کی حمید پورہ کالونی رنگ روڈگراؤنڈ پر بھینسوں کے باڑے قائم

میرپورخاص،4مئی (پی پی آئی)میرپورخاص کی حمید پورہ کالونی رنگ روڈ پر واقع کالونی گراؤنڈ کی تعمیر نو کا منصوبہ دکانداروں کی رکاوٹوں کا شکار ہو رہا ہے۔ قبضہ مافیا نے گراؤنڈ کے اطراف میں بھینس باڑے اور دکانوں کے راستے قائم کر لیے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے کالونی گراؤنڈ کی تعمیر نو کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تاہم، دکانداروں نے اپنی دکانوں کے راستے گراؤنڈ کی جانب کھول رکھے ہیں اور سیورج کا گندا پانی بھی گراؤنڈ میں چھوڑا جا رہا ہے۔گراؤنڈ کے اطراف میں جگہ جگہ بھینس باڑے قائم ہیں اور دکانداروں نے گلی پر بھی قبضہ کر کے پختہ تعمیرات کر لی ہیں۔ شہریوں نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گراؤنڈ اور گلی پر قائم قبضے کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جھل مگسی میں المناک حادثہ، مسافر جاں بحق

Sun May 4 , 2025
جھل مگسی،4مئی (پی پی آئی)جھل مگسی کی کمیونٹی پر سوگ کا ماحول چھا گیا جب ایک شخص اتوار کے روز گنداوا جانے والی مسافر ویگن کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ یہ گاڑی لاڑکانہ سے سفر کر رہی تھی جب یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو […]