کراچی، 4 مئی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہیوسٹن-کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شہروں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی و تعلیمی روابط کے فروغ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور اسپتالوں کو مفت ادویات و ضروری طبی آلات کی فراہمی جیسے امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران محمد سعید شیخ نے گورنر سندھ کو ہیوسٹن کے میئر کی جانب سے شہر کی تاریخی مہر پیش کی۔ گورنر سندھ نے وفد کو گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری فلاحی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، جبکہ 35 ہزار خاندانوں کو ہر ماہ ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران بھی 10 لاکھ سے زائد افراد کو سحر و افطار فراہم کی گئی۔صدر محمد سعید شیخ نے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا اور مفت آئی ٹی کورسز کے انتظامات کی تعریف کی۔ انہوں نے “امید کی گھنٹی” جیسے منفرد اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں عزیر حسن، ماجد عزیز، یاسر قاضی، محمد ثاقب اور جنید مکڈا بھی شریک تھے۔
Next Post
ژوب میں افسوسناک سڑک حادثہ: پی ٹی آئی رہنما داؤد شاہ کاکڑ زخمی
Sun May 4 , 2025
ژوب،4مئی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے ڑوب میں ایک بڑے کار حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر پی ٹی آئی ارکان کو […]
