شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فتح میزائل کا کامیاب تجربہ پر وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

کراچی، 5 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح سیریز زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی تیاری، ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور قومی سلامتی کے عزم کی مظہر ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمارے سائنسدانوں و انجینئرز کی انتھک محنت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔  جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح میزائل قومی دفاعی نظام میں ایک مضبوط اضافہ ہے۔ اس تجربے نے دشمن کی جارحیت کے خلاف مؤثر ردعمل دینے کی پاکستان کی صلاحیت پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔وزیراعلیٰ نے پاک افواج، اس تجربے میں شریک تمام افسران، سائنسدانوں، اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں پر ناز ہے، اور سندھ حکومت دفاع وطن کے ہر محاذ پر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔