بلوچستان اور آزاد کشمیر کے وزرا کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،5مئی (پی پی آئی)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ اور صوبائی وزیر ماحولیات بلوچستان حاجی نسیم الرحمن ملاخیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور دونوں صوبوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر ماحولیات بلوچستان نے ہندوستان کی پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قوم موجودہ صورتحال میں یکجا ہے اور کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کیا۔ انہوں نے خود ساختہ پہلگام واقعہ کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کی مذمت کی۔ملاقات کے دوران ایس ایس پی سردار انجم خان کے بیٹے ڈی ایس پی احتشام ترین کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جماعتِ اہلِ سنت کراچی کے انتخابات میں شاہ عبد الحق قادری بلا مقابلہ امیر منتخب

Mon May 5 , 2025
کراچی،5مئی (پی پی آئی)جماعتِ اہلِ سنت کراچی کے حالیہ تنظیمی انتخابات میں پیر طریقت حضرت علامہ شاہ عبد الحق قادری کو بلا مقابلہ امیر کراچی منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی میلاد الائنس پاکستان سمیت مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں نے اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ رفیق شاہ […]