اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی) تھانہ راوی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدی احمد کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹٹیگیشن اقبال زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 1300 گرام سے زائد چرس برآمد کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ انسداد منشیات کی یہ کارروائی ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت کی گئی ہے، جس میں بلا امتیاز منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔
Next Post
آر پی او ساہیوال کا اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایات
Mon May 5 , 2025
اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی)آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور […]
