پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر شاہ فیملی کی کھیلوں کے فروغ میں میں خدمات ناقابل فراموش ہیں:سیکریٹری اسپورٹس سندھ

کراچی،6مئی (پی پی آئی) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری نے ڈاکٹر شاہ فیملی کی کھیلوں میں خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کراچی ویمنز ہاکی کو بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی حالیہ کارکردگی لائق تحسین ہے۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کی صدر اسما علی شاہ اور سیکریٹری بتول کاظم سے ملاقات کے دوران سیکریٹری اسپورٹس نے کہا کہ کراچی ویمنز ہاکی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور اس کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔اسما علی شاہ نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کراچی ویمنز ہاکی ٹیم کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور فنڈز کی ضرورت پر زور دیا۔سیکریٹری اسپورٹس نے ویمنز ونگ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ محکمہ کھیل خواتین کی ہاکی کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گا۔