پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف وکیل مرزا نواز جرال کا بہیمانہ قتل: قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے، طاہر کھوکھر

میرپور(آزاد کشمیر)،6مئی (پی پی آئی) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے بھمبر کے معروف قانون دان مرزا محمد نواز جرال کے دن دیہاڑے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں عبرتناک سزا دی جا سکے۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایک قانون دان کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر معاشرے کے محافظ خود غیر محفوظ ہوں تو عام شہریوں کے لیے تحفظ کی امید محض خام خیالی بن جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات انصاف کے نظام کو کمزور کرتے ہیں اور معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ مرزا نواز جرال کی ناگہانی موت سے پورا خطہ ایک رہنما قانون دان اور عظیم انسان سے محروم ہو گیا ہے۔طاہر کھوکھر نے حکومت آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد رجحانات کو روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے عوام کو برداشت اور صبر سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت خاندانوں کو تباہ کر سکتی ہے۔