پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا پانی بند کرنا سبز انقلاب کو روکنے کی ناکام کوشش: عبدالحاکم قائد

کراچی، 6 مئی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کرنا سبز انقلاب کو روکنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دے رہی ہے۔عبدالحاکم قائد کا کہنا تھا کہ تمام امن پسند لوگ ہندوستان میں مودی کی سازش کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق مودی کے دماغ پر ہندوتوا کا جنون سوار ہے، جو کہ دونوں ممالک کے عوام کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو مودی کے ٹولے نے یرغمال بنا رکھا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستانی عوام اس ٹولے سے خود کو آزاد کرائیں۔عبدالحاکم قائد نے کہا کہ اگر ہندوستان نے جنگ کو وسعت دی تو ہندوؤں کا نام و نشان صرف تاریخ کی کتابوں میں رہ جائے گا اور اس کی ذمہ داری مودی کے ٹولے پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو بزدلی نہ سمجھا جائے۔ پاکستانی عوام منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ترقی کیلئے نفرت کے جھوٹے فلسفے کو دفن کرنا ہوگا، جو کہ مبنی بر ناانصافی تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہوا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سندھ طاس پر اگر ہندوستان نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لئے تیار ہے۔ اگر ہندوستان کو یہ پسند نہیں ہے تو بین الاقوامی ثالثی کے ذریعے نیا معاہدہ کر لے۔