پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات حقائق کے برعکس ہیں:ترجمان لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر

مظفر آباد،6مئی (پی پی آئی) ترجمان محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ اسمبلی سے منظور شدہ“دستور العمل برائے ترقیاتی پروگرام لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ایکٹ ۲۰۲۵”کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات حقائق کے برعکس ہیں۔ ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ۱۹۹۰ مکمل طور پر بحال ہے۔نئے ایکٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے لیے بلدیاتی نمائندگان کو پہلی بار باقاعدہ سٹیک ہولڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ حکومت نے بلدیاتی نمائندگان کی کمیٹی کے ساتھ کیے گئے فیصلوں کے مطابق 01 ارب 60 کروڑ روپے کی رقم بلدیاتی اداروں کے لیے جاری کر دی ہے۔رقم کی تقسیم کا طریقہ منتخب چئیرمین اور مئیرز کی کمیٹی نے آبادی کی بنیاد پر تجویز کیا ہے اور یہ رقم جلد ہی تمام بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دی جائے گی۔ حکومت بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالی لحاظ سے مضبوط بنانے کے اصول پر قائم ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں اور عوامی خدمت کا معیار انہی اداروں نے بہتر کرنا ہے، لہذا منفی پراپیگنڈہ سے گریز کیا جائے۔