ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرکیٹیکس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،گورنرسندھ

کراچی، 6 مئی (پی پی آئی)  گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارے پاس جتنے آرکیٹیکس ہیں ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےIAPEX-2025 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس عالمی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان، کراچی چیپٹر کی چیر پرسن مشعال مرچنٹ، کنوینر افشاں جمشید اور کو کنوینر فراح ضیا ء  کی سربراہی میں کیا گیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آج دنیا میں جتنی بھی تعمیراتی ترقی ہو رہی ہے اس میں تمام چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جب آپ پہلا اسکیچ بنا رہے ہوتے ہیں تو اس علاقہ کو ضرور مد نظر رکھیں، اس ایریا کا سروے کریں۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اس علاقہ سے اسٹیشن کتنا قریب ہے بس اسٹاپ یا پارکنگ کی سہولیات ہے یا نہیں۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حمیر سومرو، عدیل بلگرامی اور طارق حسن سمیت دیگر کو گولڈ میڈل دیا۔