پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹنڈوالہیار میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

 ٹنڈوالہیار، 9 مئی (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کی زیر صدارت ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح پر غذائی قلت کے خاتمے کے منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اجلاس کا انعقاد کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار میں کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر نے حاملہ خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد ابراھیم عالمانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ساجد علی پہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد علی زرداری سمیت مختلف محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے صحت سے متعلق منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے اپنی کوششوں کو مزید فعال بنائیں۔ ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایسیلیریٹڈ ایکشن پلان کے فوکل پرسن خاوند سیال نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے این جی اوز اور مختلف محکموں کے ایک ساتھ کام کرنے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فعال شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ غزائی قلت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔