پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہری آبادی پر حملے کیخلاف میرپور میں ریلی

مظفرآباد، 8مئی (پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر آج میرپور میں ایک اہم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کی۔ ریلی قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور سے چوک شہیداں تک نکالی گئی، جس میں میرپور کی تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور اس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، اور میئر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد نے بھارت کے آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہری آبادی پر حملے کی مذمت کی۔مقررین نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کو حملے کا جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کا ہر فرد پاک فوج کے ساتھ میدان جنگ میں لڑے گا، اگر بھارت نے جنگ مسلط کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقدام کریں۔