پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب یونیورسٹی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی ریلی، بھارتی جارحیت کی مذمت

لاہور، 8مئی (پی پی آئی) پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی منعقد کی گئی جس میں بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی۔ ریلی میں اساتذہ، ملازمین، طلبہ و طالبات اور سکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کی تاریکی میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، مگر ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور بھارتی جارحیت کا ہر پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ڈاکٹر محمد اسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں اور بھارت کو ہماری باری کا انتظار کرنا چاہیے۔