پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص میں شوگر مل کے ڈیلی ویجز ملازمین کا تنخواہوں میں کٹوتی پرشدید احتجاج

میرپورخاص، 8مئی (پی پی آئی)  میرپورخاص شوگر مل کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شوگر مل کے سامنے ٹائر جلا کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں 37 ہزار روپے کی تنخواہ میں گزارا مشکل تھا، اب 25 ہزار کر دینا ظلم ہے۔تفصیلات کے مطابق، شوگر مل میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 37 ہزار سے کم کرکے 25 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملازمین نے احتجاجاً شوگر مل کے سامنے سڑک پر ٹائر جلا کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ملازمین کے نمائندے سجاد صدیقی اور دیگر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 سے 20 سال سے شوگر مل میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 37 ہزار روپے کی تنخواہ میں گزارا مشکل تھا، اب مزید کم کر کے 25 ہزار کرنا ناانصافی ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں کٹوتی بند کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں ان کے لیے مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔