پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت سندھ نے نجی ہسپتالوں کو حادثات کے زخمیوں کے فوری علاج کا پابند بنادیا

کراچی، 8مئی (پی پی آئی) صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ روڈ حادثات کے شکار زخمیوں کی جان بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔حکومت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے ساتھ آنے والوں سے اخلاق سے پیش آیا جائے تاکہ ان کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جا سکے۔ ناصر شاہ نے یہ بات مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس کے دوران کہی۔کانفرنس میں کراچی پولیس چیف ٹریفک جاوید عالم اوڈھو اور بانی و چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر سمیت شہر کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے جرمانوں کی رقوم میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیف سٹی پروجیکٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور 1122 کی ایمبولنس سروس کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ کانفرنس کے ذمے داران اختتام پر سفارشات پیش کریں گے جو عوامی مفاد کیلئے قابل عمل ہوں گی۔وزیر توانائی نے کہا کہ اربن فاریسٹری کے منصوبے لیاری اور ملیر ایکسپریس وے کے ساتھ قائم کیے گئے ہیں، اور انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ کو شجرکاری کے منصوبے پیش کرنے کی پیشکش کی تاکہ حکومت فوری فنڈز فراہم کر سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 24 کروڑ عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مودی سرکار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔