ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ میں سر راہ ڈکیتی کی واردات، شہری تین لاکھ روپے سے محروم

اوکاڑہ،10مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع  گورنمنٹ  اسکول کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر عنصر اور اعجاز نامی شہریوں سے تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ریاض نے پکار 15 پر کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔ متاثرہ افراد نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہیں اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔