ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یونیورسٹی آف مکران میں لافیکلٹی کے قیام کے لئے

تربت،10مئی (پی پی آئی)  یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی سے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی میں لافیکلٹی کے قیام کے لئے باہمی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں لا فیکلٹی کے اجرا کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے لا فیکلٹی کے قیام کے لئے این او سی کی درخواست ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی کے حوالے کی۔ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی نے بار کونسل کی جانب سے یونیورسٹی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بروقت این او سی کی کارروائی شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بار کونسل کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ ملاقات کا مقصد لافیکلٹی کی تشکیل کے لئے ضروری اقدامات کرنا تھا، جس میں بار کونسل کی معاونت اہم کردار ادا کرے گی۔