پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد جموں وکشمیرسے قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کی ملاقات

مظفرآباد، 12 مئی (پی پی آئی)   صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کے درمیان ایوان صدر مظفرآباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران جامعہ کشمیر کی تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے صدر آزاد جموں وکشمیر کو یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی پروجیکٹس، تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ملاقات کے دوران صدر آزاد جموں وکشمیر اور قائمقام وائس چانسلر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔