ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے آزادکشمیر میں بسنے والے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا: صدر آزادکشمیر

مظفرآباد، 12 مئی (پی پی آئی)  صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزادکشمیر میں بسنے والے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں آزادکشمیر کے 31 شہری شہید اور 126 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ 299 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں سے 1155 خاندانوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے حکومت اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔ انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی تاکید کی۔اس موقع پر صدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔