مصطفیٰ کمال کا دورہ کوٹلی ہسپتال،بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے زخمیوں کی عیادت

کوٹلی، 12 مئی (پی پی آئی)  ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے سویلین کی عیادت کی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے بچے بھی زخمی ہوئے ہیں اور ایک بچے کا دوسرا بھائی شہید ہو گیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر اس دورے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا مکمل اور مفت علاج حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ حکومت زخمی شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع میں متحد ہو گئی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام ایک بار پھر ابھرا ہے اور پاکستان کے تحفظ و سلامتی کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم نے ایک بار پھر زندہ قوم ہونے کا عہد نبھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صوبائی وزیر اکرم اللہ دھاریجو اور بریگیڈیئر کا ضیا الدین ہسپتال کا دورہ: فیاض جعفری کی عیادت

Mon May 12 , 2025
سکھر، 12 مئی (پی پی آئی)  صوبائی وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرم اللہ دھاریجو اور کمانڈنٹ 34 ونگ بریگیڈیئر اسد نے ضیاالدین ہسپتال سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے فیاض جعفری کی عیادت کی۔ جام اکرم اللہ دھاریجو اور بریگیڈیئر اسد […]