لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ۔ اب تک پریمیئر لیگ کے سات مرحلے مکمل ہوچکے ہیں ۔آرسنل نے سات میچوں میں سے پانچ میںکامیابی حاصل کی ہے ،ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک میں اُس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آرسنل کے 16پوائنٹس ہیں ۔ لیور پول کی ٹیم کے بھی 16پوائنٹس ہیں تاہم اس نے آرسنل کے14گول کے مقابلے میں کل 11گول کیے ہیں ۔ چیلسی کلب 14پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ اپنی تاریخ کے خراب ترین دور سے گزر رہی ہے اور اس کی 10ویں پوزیشن ہے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو اب تک سات میچوں میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اور اس کے 10پوائنٹس ہیں ۔