مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہ عبداللطیف لاکالج نوشہرو فیروز میں طلباکیلئے 75 فیصد حاضری لازم

نوشہرو فیروز،13مئی (پی پی آئی)شاہ عبداللطیف لاکالج نوشہرو فیروز کے پرنسپل ایڈوکیٹ نظیر احمد نے طلباسے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق اب روزانہ کلاسز کا انعقاد ہوگا اور امتحانات کے لیے طلباکو 75 فیصد حاضری کا ہونا لازمی ہوگا۔نئے پرنسپل نے تمام طلباسے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔پرنسپل نظیر احمد نے کہا کہ اسٹاف اور طلبہ کی مشترکہ کاوشوں سے کالج کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کالج میں بہتر تعلیمی نظام کی تشکیل کے لیے لائبریری، موٹکورٹ اور قابل اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔