خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ سماہنی اسپتال: بھارتی فائرنگ سے زخمی شخص کی عیادت

 سماہنی، 14مئی (پی پی آئی)  وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سماہنی کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزمل کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے ہسپتال میں بلڈ بینک کے فوری قیام کی ہدایت کی اور او ٹی اے کے اجرا اور ڈینٹل مشینوں کی مرمت کا حکم دیا۔ انہوں نے ٹراما سنٹر کو فعال بنانے، مزید ایک میڈیکل آفیسر کی تعیناتی، اضافی چائلڈ سپیشلسٹ کو بھمبر بھیجنے اور 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کی تعیناتی پر زور دیا۔وزیراعظم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گریڈ 19 کی فوری تعیناتی جبکہ سوکاسن بی ایچ یو میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی۔ ڈی ایچ او آفس میں تین سال سے زائد تعینات کلیریکل سٹاف کی تبدیلی کے حکم کے ساتھ تحصیل ہسپتال کو مکمل فعال بنانے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں لیبارٹری کے قیام کی بھی ہدایت جاری کی۔