کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یومِ تشکر کی رنگا رنگ تقریب میں جوش و خروش کا مظاہرہ

میرپور ماتھیلو، 16مئی (پی پی آئی) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کی مناسبت سے ڈی سی کمپلیکس میرپور ماتھیلو میں یومِ تشکر منایا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا، سلامی دی گئی اور “پاکستان زندہ باد” ریلی نکالی گئی۔ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی، ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع سومرو سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور وطن سے محبت کے جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم نے ایک بڑی طاقت کو اپنی ایمان کی طاقت سے شکست دی۔ انہوں نے شہداء   کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع سومرو نے کہا کہ یومِ تشکر منانے کا مقصد اللہ کا شکر ادا کرنا ہے کہ ہم جنگی میدان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج اور ایئر فورس کے جوانوں کے کارناموں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے ڈی سی کمپلیکس میں پودے لگائے اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی۔