یومِ تشکر: اوکاڑہ میں عوام کا افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

اوکاڑہ، 16مئی (پی پی آئی) مشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے موقع پر قوم نے یومِ تشکر منایا، پاک افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اوکاڑہ میں بھی اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، ممبر صوبائی اسمبلی غلام رضا ربیرہ، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت، اور لیگی رہنما چوہدری ظفر سمیت مختلف محکموں کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ شرکاء نے وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کو بھارت کے خلاف عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ممبر صوبائی اسمبلی غلام رضا ربیرہ نے کہا کہ مشن بنیان مرصوص کی کامیابی دشمن کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنانے میں کامیاب رہی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ اوکاڑہ میں یومِ تشکر ضلعی سطح پر منایاگیا، اور جمعہ کے خطبات میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر مملکت کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے خاندان سے اظہار تعزیت

Fri May 16 , 2025
راولپنڈی، 16مئی (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر نے شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔صدر […]