کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے خاندان سے اظہار تعزیت

راولپنڈی، 16مئی (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر نے شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔صدر مملکت نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی وطن کے لیے خدمات اور دفاع وطن میں جان نذر کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ انہوں نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔