کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم تشکر: ڈاؤ یونیورسٹی میں افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

کراچی،  16 مئی (پی پی آئی)  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے دونوں کیمپسز میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افواج پاکستان سے یکجہتی اور شہداء  کی یاد میں یوم تشکر منایا گیا۔ ڈاؤ میڈیکل کالج کیمپس میں ہونے والی ریلی کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کی۔ریلی میں رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل صبا سہیل، وائس پرنسپل شمائلہ خالد، ڈاؤ انٹرنیشل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد، پروفیسر ساجدہ قریشی، پروفیسر زیبا احمد، پروفیسر نواز لاشاری اور اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔ ڈاکٹر اشعر آفاق نے کہا کہ یہ تاریخ میں ایک اہم موقع ہے جس نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔پروفیسر صبا سہیل نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے ملک کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیا۔ طلبہ نے عطیہ خون کی مہم چلا کر عطیات جمع کیے۔ پروفیسر نواز لاشاری نے کہا کہ ہمارے اتحاد کی بدولت دشمن کو شکست ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھ میں قومی پرچم اور بینر اٹھا کر نعرے بلند کیے، جن سے حب الوطنی کا جذبہ نمایاں تھا۔ تقریب میں “پاک فوج زندہ باد”، “پاکستان پائندہ باد” اور “شہداء  کو سلام” کے نعرے بلند کیے گئے۔طلبہ نے کہا کہ ہم اپنے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ تقریب کے اختتام پر افواج پاکستان، شہداء  اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔