ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن منایا گیا

ٓاسلام آباد،  17 مئی (پی پی آئی)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 17 مئی کو مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق، رابطے کے ذرائع نے زندگیوں، معیشتوں اور معاشروں میں تبدیلی پیدا کی ہے۔یہ دن جدید رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ٹیلیگراف کے ذریعے 1865 میں شروع ہونے والا یہ سفر اب سادہ پیغام رسانی سے آگے بڑھ چکا ہے۔ دنیا میں رابطے ترقی اور ایجادات کے نئے دریچے کھول رہے ہیں۔موبائل ٹیکنالوجیز اور سروسز کا دنیا بھر میں سات ارب سے زائد کنکشن ہے۔ اگر انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد 13.7 ارب سے تجاوز کر جاتی ہے۔ یہ خدمات عالمی جی ڈی پی میں 8.5 فیصد حصہ ڈال رہی ہیں اور 2030 تک اس میں 8.4 فیصد کی شرح سے 11 ٹریلین ڈالر تک اضافے کی توقع ہے۔جی ایس ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 71 فیصد آبادی یعنی تقریبا 5.8 ارب افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ 60 فیصد یعنی 4.70 ارب افراد انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔ سمارٹ فون کے استعمال کی شرح 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے، مگر اب بھی 20 فیصد افراد بنیادی فیچر فون پر انحصار کر رہے ہیں۔