آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوہدری خلیق الزماں کی 52ویں برسی پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش

کراچی، 17مئی (پی پی آئی) معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما چوہدری خلیق الزماں کی 52ویں برسی پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چوہدری خلیق الزماں نے 20ویں صدی میں جنوبی ایشیاکی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا۔محفوظ النبی خان نے کہا کہ چوہدری خلیق الزماں کا سیاسی سفر جنگ بلقان میں ترکوں کی امداد سے شروع ہوا۔ ان کی قیادت میں مسلم یونیٹی بورڈ نے 1937 کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں آل انڈیا مسلم لیگ میں ضم ہوا۔چوہدری خلیق الزماں کو پاکستان مسلم لیگ کے پہلے صدر اور چیف آرگنائزر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ مشرقی پاکستان کے گورنر بھی رہے اور بنگلہ دیش کی سرکاری ویب سائٹ پر ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔محفوظ النبی خان نے مزید کہا کہ چوہدری خلیق الزماں نے پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کے لیے بھرپور سیاسی کوششیں کیں۔ سفارت کاری کے محاذ پر بندونگ کانفرنس میں ان کا اہم کردار تھا اور انڈونیشیا کی جدوجہد آزادی کے بعد انہوں نے انڈونیشیا کے ڈاکٹر سوئیکارنو کا اعتماد حاصل کیا۔1965 کی پاک بھارت جنگ میں چوہدری خلیق الزماں کی کوششوں کے نتیجے میں انڈونیشیا نے پاکستان کی غیر معمولی حمایت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔