کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اپوزیشن لیڈر کے ایم سی کے شدید تحفظات

کراچی، 17مئی (پی پی آئی)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمینوں کے ہمراہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (SSWMB) طارق علی نظامانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ادارے کی کارکردگی، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ساتھ عدم تعاون اور صفائی ستھرائی کے غیر مؤثر نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا شہر بنا دیا گیا ہے اور وزیر بلدیات کے تحت ہر محکمہ تباہی کا شکار ہے۔ انہوں نے ٹھیکیدار کمپنیوں کی کارکردگی کو بھی بدترین قرار دیا اور بورڈ کی منصوبہ بندی کو محض کاغذی قرار دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ کا فوری آڈٹ کرایا جائے اور کرپٹ افسران کو برطرف کیا جائے۔ سیف الدین نے زور دیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو صفائی کے اختیارات واپس دیے جائیں تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے۔طارق علی نظامانی نے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بورڈ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا خواہاں ہے۔