ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں زونز کی کامیابیاں

کراچی، 17مئی (پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں منعقد کردہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون 5، زون 6 اور زون 7 نے کامیابیاں سمیٹ لیں۔ ان میچز میں ساحل نصار کی سینچری اور حظیفہ احسن و رضوان اللہ کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں رہی۔آغا خان جیمخانہ گراؤنڈ پر زون پانچ نے زون ایک کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ زون ایک نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ ساحل نصار نے ناقابل شکست 115 رنز بنائے۔ زون پانچ نے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ رضوان اللہ نے 51 رنز کی جارہانہ اننگز کھیلی۔گلبرگ جیمخانہ گراؤنڈ پر زون سات نے زون دو کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ زون دو کی ٹیم 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ زون سات نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ طلحہ عرفان نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون چھ نے زون تین کو 82 رنز سے شکست دی۔ زون چھ نے 6 وکٹوں پر 211 رنز بنائے۔ حظیفہ احسن نے 55 رنز بنائے۔ زون تین کی ٹیم 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ حظیفہ احسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اگلے میچز 19 مئی کو منعقد ہوں گے جہاں زون پانچ، زون چار کے مد مقابل ہوگا، زون دو کا مقابلہ زون چھ سے ہوگا، اور زون تین زون سات کے خلاف کھیلے گا۔