کراچی، 17مئی (پی پی آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ڈیپورٹ ہو کر آنے والے انسانی اسمگلنگ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں بختیار، عدنان اشرف، محمد جمشید اور سکندر عباس شامل ہیں، جن کا تعلق حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرانوالہ سے ہے۔ ملزمان کو یو اے ای حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں، بالخصوص انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی جیسے جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا، جہاں وہ سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان ڈیپورٹ کیے گئے۔ملزمان ایمرجنسی پاسپورٹ کے ذریعے کراچی پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ادارے کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ کی آڑ میں چلنے والے غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون ناگزیر ہے۔
Next Post
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری
Sat May 17 , 2025
کراچی، 17مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران ایک ہفتے میں ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ متعدد ڈرائیورز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے […]