ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا بھارتی جارحیت کے خلاف فتح کے حوالے سے بیان

کراچی، 17مئی (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے بھارتی جارحیت کے خلاف حاصل کی جانے والی فتح کا کریڈٹ متحد عوام، افواج پاکستان کی قیادت، بہادر ہوابازوں اور سپاہیوں کو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی جماعت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی جرات مندانہ قیادت، عوام کی یکجہتی اور مسلح افواج کی محنت کا نتیجہ ہے۔سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فنکشنل لیگ اور اس کی قیادت ہمیشہ پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور افواج پاکستان کی حمایت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کے حکم پر حْر فورس پاک بھارت سرحد پر دفاع پاکستان کی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والوں کی نہیں، بلکہ اسے بنانے والوں کی ضرورت ہے۔ سردار عبدالرحیم نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے والی جماعتوں نے ملک کے وسائل اور زمینیں تک بیچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے غیر ضروری معاملات میں مداخلت کرکے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن “بنیان المرصوص” کو جنگی تاریخ کا ایک شاندار باب قرار دیتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اس آپریشن میں فوجی قیادت کی حکمت عملی، عوام کا اعتماد اور دعاوں کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو ایک طویل عرصے کے بعد خوشی کا موقع ملا ہے اور اس فتح کو قومی جشن کے طور پر منانا ضروری ہے۔سردار عبدالرحیم نے آخر میں کہا کہ پاکستان کی جیت نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ اس نے قوم کو ایک نیا عزم اور حوصلہ دیا ہے جسے بھرپور طریقے سے جشن منایا جانا چاہیے۔